Live Updates

یوم تکبیر ملکی دفاع، سلامتی واستحکام کی تجدید کا دن ہے ،ڈاکٹر محمد زاہد

ہفتہ 31 مئی 2025 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)یوم تکبیر ملکی دفاع ،سلامتی و استحکام کی تجدید کا دن ہے جب ہم نے من حیث القوم ایک آزاد و خود مختار مملکت کی حیثیت سے عالمی استعماری قوتوں کی دھمکیوں ودباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد اور امت مسلمہ کے لیے ایک قدم اٹھاکر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ قومی عسکری اور سیاسی قیادتوں کے ساتھ ساتھ اس کا تمام کریڈٹ قوم کے محسن ، عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈین فیکلٹی آف سائنس وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زاہد نے گزشتہ روز پاکستان کوئزسوسائٹی،PQSرجسٹرڈ کے تحت منعقدہ التکبیر کوئز بین الجامعاتی مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات و اسناد کے شرکار سے بحیثیت صدر نشیں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی جامعہ اردو کی رجسٹر ارڈاکٹر سعدیہ خلیل تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبید اللہ کورائی ،ڈاکٹر زاہد خان چیئرمینPQS رجسٹرڈحافظ نسیم الدین ، وائس چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم سعید،وائس چیئرپرسن ممتاز فاطمہ ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیضان احمد، فہیم ناز و دیگرنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان کی عسکری تاریخ کا سنگ میل ہے بلکہ قومی خود مختاری ونظیر یاتی تشخص کا دن ہے ۔یہ قوم کی غیرت،جرات اور خودداری کا اعلان تھا۔ دراصل28 مئی دفاع وطن کا سنہراباب ہے۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخرہے ۔انہوں نے کہاکہ آج جس ہال میں ہم یوم تکبیر بنانے کے لئے جمع ہیں وہ محسن قوم ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے موسوم ہے۔

حافظ نسیم الدین نے کہا یوم تکبیر کے رو زسبزہلالی پرچم پوری آب وتاب کے ساتھ سر بلند ہوا۔ جب ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ قوم متحد اور قیادت باہمت ہو تو دنیا کی کوئی قوت اسے دبا نہیں سکتی۔جس کامظاہرہ حال ہی میں دنیا نے ہندوستان کے خلاف ہماری جوابی کاروائی میں ملاحظہ کیا۔ انہوں نے طالبعلموں سے کہا کہ ٓاج کے روز یہ عزم کریں کہ پاکستان کے حصول کا مقصد رب کی زمین پرربانی قوانین کے نفاذکے لیے اپنی سعی وجہدمسلسل جاری و ساری رکھیں گے۔

حافظ نسیم الدین نے کہاکہ PQSرجسٹرڈ گذشتہ کئی سال سے نوجوانوں میں علم کی منتقلی کے حوالے سے خدمات انجا م دے رہی ہے۔ یہ مقابلے تسلسل کے ساتھ اسی لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ یہ کام میری زندگی کا مشن ہے اور انشاء اللہ میں اسے تازیست جاری رکھوں گا۔ منصفین کرام صائمہ تبسم ، ملک وسیم ایڈووکیٹ، اور محمدحسان کے متفقہ فیصلے کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ،جامعہ کراچی ، فلاسفی ڈیپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی اور ہمد رد یونیورسٹی نے بالترتیب اول ،دوم ،سوم اورخصوصی پوزیشنز حاصل کیں ۔ التکبیر کوئز رننگ ٹرافی ایک سال کے لئے جامعہ اردوکے حصے میں آئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات