Live Updates

دفاعی ٹارگٹ بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا، اب معاشی ٹارگٹ پورے کرنے ہیں‘رانا مشہود احمد

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے‘ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 31 مئی 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ دفاعی ٹارگٹ بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا، ہمیں اب معاشی ٹارگٹ پورے کرنے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، پاکستان کا دفاع بنیان مرصوص آپریشن تھا، بنیان مرصوص آپریشن میں اللہ نے پاکستان کو عزت دی۔

رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا ترقی یافتہ اور امن کا چہرہ دنیا کے سامنے ابھر کر آیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت انڈسٹریز میں ترقی کے لیے کوشاں ہے، ایکسپو سینٹر میں فوڈ نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، 30 سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات