Live Updates

لاڑکانہ،پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے سلام محب وطن پاکستان کے عنوان سے یومِ تشکر منایا گیا

ہفتہ 31 مئی 2025 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) لاڑکانہ میں گولڈ فرینڈز گروپ کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے "سلام محب وطن پاکستان" کے عنوان سے یومِ تشکر منایا گیا۔ اس سلسلے میں مقامی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے کی ادائیگی کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پنڈال میں موجود شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، تقریب میں مہمانِ خاص کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر وجاہت غفور میرا نی، ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ امداد علی ابڑو، ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر نیاز حسین دہر، سابق صدر لاڑکانہ پریس کلب سینیئر صحافی غلام مرتضیٰ کلهوڙو، ڈاکٹر سکندر شیخ، سماجی رہنما ڈاکٹر احمد علی شیخ، ذوالقرنین سیال، ندیم سیال، ڈاکٹر آفتاب بھٹو، ڈاکٹر جلال مگسی، ڈاکٹر عبدالخالق، ڈاکٹر علی حیدر بلوچ، ڈاکٹر اسد اللہ مہر، ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو، ڈاکٹر شام لال، پروفیسر ڈاکٹر عالم ابراہیم صدیقی، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر حسین سومرو، ڈاکٹر عبدالخالق شیخ، ڈاکٹر یاسین شیخ، ڈاکٹر دیالی گل، ڈاکٹر ممتاز وگن، ڈاکٹر غلام فاروق شیخ، ڈاکٹر ذوالفقار جونیجو، ڈاکٹر زاہد شیخ، ڈاکٹر نرمل داس، ہندو پنچایت کے چیئرمین ہریش لال،سینئر صحافی راجہ خان گاڈہی، پیرا میڈیکل سٹاف کے صدر شاہی خان جاگیرانی سمیت شہر کی سیاسی، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر وجاہت غفور میرا نی و دیگر مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن ملک بھارت کی جارحیت کا جرات مندانہ انداز میں جواب دے کرثابت کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب شروعات نے بھارت کو پسپائی پر مجبور کر دیا جو پاکستان کی عسکری قوت اور عوام کی یکجہتی کی فتح ہے۔

تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں، اس سے قبل گولڈن فرینڈز گروپ کے رہنماؤں ڈاکٹر احمد علی شیخ، ڈاکٹر جلال مگسی، ڈاکٹر شمس سومرو اور دیگر نے کمشنر لاڑکانہ کو فیلڈمارشل سید عاصم منیرکا پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی، بقا، سلامتی اور شہدا پاک فوج کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات