گورنر خیبر پختونخوا کی ایشئن ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش

ہفتہ 31 مئی 2025 21:20

:پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایشئن ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا فخر ہیں بلکہ اٴْنہوں نے 52 سال بعد ایشین ایتھلیٹکس ٹائٹل پاکستان کے نام کر کے قوم کو ایک عظیم تحفہ دیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارشد ندیم دنیا میں کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا روشن چہرہ ہیں۔ اٴْن کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر انسان محنت کرے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور حب الوطنی نوجوان نسل کے لیے ایک عملی مثال ہے۔ اٴْنہوں نے کھیل کے میدان میں ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔#