Live Updates

پونچھ میں المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق

ہفتہ 31 مئی 2025 23:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پونچھ کے علاقے چنڈک میں ایک المناک سڑک حادثے میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس اور اسکوٹی کے درمیان تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ زاہد چوہدری ساکنہ شاہپور اور18سالہ بلال احمد ساکنہ چھمبرتحصیل منڈی کے طورپر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان اسکوٹی پر سوار تھے جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے تھانہ پونچھ میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات