Live Updates

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا

اتوار 1 جون 2025 12:35

․ مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورشجرکاری کے متعلق عوامی شعور پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھرکے بڑے بڑے شہروںاور قصبات میں محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں،واکس،مذاکرے اورسیمینارزمنعقد ہوں گے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ماحول کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات