Live Updates

مہاجرین 1990ء کشمیر کو الگ نشستیں،ہر مہاجر کو 100 کنال اراضی دی جائے، طاہر کھوکھر

مہاجرین جس حالت میں کیمپوں اور بوسیدہ بستیوں میں رہ رہے ہیں وہ کسی جیل سے کم نہیں،مرکزی صدر پاسبان وطن پاکستان

اتوار 1 جون 2025 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کشمیر کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں الگ نشستیں مختص کی جائیں تاکہ ان کا اپنا نمائندہ ہو جو براہ راست ان کے مسائل کو اجاگر اور حل کر سکے مہاجرین 1990ء کی دو نشستوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کا یہ مطالبہ اخلاقی طور پر جائز ہے مہاجرین کشمیر آج بدترین حالات سے گزر رہے ہیں ان کی زندگی کیسی تنگی بے بسی اور محرومی کا شکار ہے یہ موجودہ حکمرانوں اور اُن سیاستدانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو ہر الیکشن میں مہاجرین کے ووٹوں سے کامیاب ہوتے ہیں لیکن ان کے مسائل پر کبھی سنجیدگی سے بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود مہاجرین کی بحالی و آبادکاری کے لیے آج تک کوئی ٹھوس اور جامع پالیسی مرتب نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

مہاجرین جس حالت میں کیمپوں اور بوسیدہ بستیوں میں رہ رہے ہیں، وہ کسی جیل سے کم نہیں۔طاہر کھوکھر نے وفاقی اور آزادحکومت کو تجویز دی کہ ہر مہاجر خاندان کو کم از کم 100 کنال اراضی دی جائے، تاکہ وہ ان علاقوں میں آباد ہوں زراعت کریں اور درخت لگائیںاس سے نہ صرف مہاجرین کی باعزت آبادکاری ممکن ہوگی بلکہ آزاد کشمیر کے غیر آباد علاقوں کو بھی ترقی ملے گی اور ریاستی معیشت کو زراعت، پھلوں اور لکڑی سے فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مہاجرین سے اپیل کی کہ وہ اُن نمائندوں اور سیاستدانوں کے دھوکے میں نہ آئیں جو ہر الیکشن میں ٹوٹے نلکے، گلی کی پختگی یا ایک بجری کے ٹرک کے بدلے مہاجرین کا ووٹ خرید لیتے ہیںمہاجرین کو اب اس مافیا سے باہر نکلنا ہوگا جو ان کے نام پر سیاست کرتا ہے مگر ان کے مسائل پر خاموش رہتا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ مہاجرین اپنے حقوق کی آواز خود بلند کریں اور اپنی سیاسی سمت کا ازسرِنو تعین کریں اگر مہاجرین کو ان کے بنیادی حقوق اور باعزت زندگی کا حق نہ دیا گیا تو اس سے نہ صرف انسانی مسائل جنم لیں گے بلکہ یہ حکومت اور تحریک ٓآزادی کشمیرکے لیئے منفی پیغام جائے گا -
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات