Live Updates

چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، پون کھیرا

امریکہ بھی ہمیں دھمکارہاہے،آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہی مودی سے سوال

اتوار 1 جون 2025 14:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہی پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہی انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدوں پر دستخط کیے۔پون کھیرا نے کہا کہ کویت، ایران اور دیگر گلف ممالک بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی خارجہ پالیسی یا ملکی سیکیورٹی پر سوال اٹھا تو غدار قرار دے دیا جاتا ہے، بھارت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ رہے ہیں، جو کہ اٹھنے چاہئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات