Live Updates

ماکڑی این ٹیک ویئر اینڈ فلو میٹر سسٹم پروجیکٹ کی شروعات فاروق حیدر دور میں ہوئی،زاہد امین

اتوار 1 جون 2025 14:30

ْ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار نے ماکڑی این ٹیک ویئر اینڈ فلو میٹر سسٹم پروجیکٹ کے متعلق بڑی غلط بیانی اور دورغ گوئی کی ہے، پراجیکٹ کی شروعات راجہ فاروق حیدر خان کے دور حکومت میں ہوئی اور ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے کے خطیر فنڈز حکومت پاکستان نے مہیا کیے ، انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آزادکشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، چوہدری انوار سرکاری نے منصوبہ کیلئے ایک روپیہ بھی اپنے اے ڈی پی سے فراہم نہیں کیا ، انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت راجہ فاروق حیدر خان کے دور حکومت میں شروع کیا گیا ، اہم شہری منصوبہ ڈوبہ تریڑی واٹر سپلائی سکیم گزشتہ چار سالوں سے مفلوج ہے ، وزیراعظم نے اپنے تین ترقیاتی میزانیوں سے ڈوبہ تریڑی واٹر سپلائی سکیم کیلئے ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ انوار سرکارنے تعصب کے تحت اہم شہری منصوبے کو مفلوج ، معذور اور متروک کر رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ ماکڑی واٹر سپلائی میں کسی تعطل کی صورت میںپانچ لاکھ کی شہری آدبای کو خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جائے گا، انہوں نے کہا کہ 2025-26 کے ترقیاتی میزانیہ میں بھی کیپیٹل پیکیج اور اہم ترین شہری منصوبوں کو شامل نہیں کیا جا رہا ، بجٹ سیشن کے موقع پر اسمبلی کے سامنے عوامی احتجاج ہو گا، انہوںنے سیاسی جماعتوں کی خاموشی کی مذمت کی ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات