حمید میمن کی نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

سید سہیل عابدی،ملک محمد شکیل قاسمی، گوہر شیروانی،وڈیرہ علی حسن بروہی، سردارخان، وسیم قریشی ودیگر شریک ہوئے

اتوار 1 جون 2025 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سینٹرل کے سینئر رہنما حمید میمن کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔مرحوم پی پی پی رہنما سید سہیل عابدی کے معتمد خاص تھے۔ نمازِ جنازہ اور تدفین میں مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ وتدفین میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید سہیل عابدی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما ملک محمد شکیل قاسمی، صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین گوہر شیروانی، منگھوپیر ٹاؤن یوسی 9 کے وائس چیئرمین وڈیرہ علی حسن بروہی، پی پی پی ضلع سینٹرل کے صدر سردارخان، سابق ایم پی اے وسیم قریشی،پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر منوج کمار، محمد شاہ ویلفیئر کے چیئرمین سید رفیق شاہ کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران رجب باریجو، محمد علی بلوچ، نصیر آبادی، ذیشان بہاری، دانش حسین، شبیر شاہ، راشد خان، انور پٹھان، ارشاد خان، جاوید مغل، ہارون اور دیگر سیاسی، سماجی شخصیات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

علاقے کی معروف شخصیات، پارٹی کارکنان اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے صاحبزادگان حرم اور علیان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔شرکاء نے مرحوم کی پارٹی وابستگی، عوامی خدمات اور خوش اخلاقی کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔