Live Updates

عازمین حج کی سہولت کے لیے جدید ترین نگرانی کا نظام فعال کیا گیا ہے،وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمان

اتوار 1 جون 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) وفاقی سیکرٹری، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے 24/7 نگرانی اور تیز رفتار ردعمل کا نظام فعال کر دیا ہے تاکہ عازمین حج کے لئے معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ مانیٹرنگ سسٹم چوبیس گھنٹے فعال طور پر کام کر رہا ہے تاکہ عازمین حج کو درپیش کسی بھی مسئلے کو حل کیا جا سکے ۔

انہوں نے پاکستانی عازمین حج پر زور دیا کہ غلط معلومات کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی حکومت کے ضوابط پر عمل کریں۔ ریڈیو پاکستان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر عطاء الرحمان نے وزارت کے فعال اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کی سہولت اور ان کی مشکلات کوفور ی طور پر دور کرنے کے لیے 24/7 نگرانی کا نظام موجود ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات