Live Updates

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار کا انعقاد

اتوار 1 جون 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام اتوار کے روز یہاں ایجوکیشن بجٹ سیمینار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں مقررین نے تعلیم کے شعبے سمیت موجودہ چیلنجز اور اصلاحات کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو کی۔ماہرین تعلیم،ماہرین معاشیات،سول سوسائٹی کے اراکین ،اساتذہ اور طلبہ رہنمائوں نے تعلیمی اصلاحات کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس انجینئر خالد عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کا سب سے زیادہ فوکس فروغ تعلیم و تربیت پر ہے۔ آج اس سیمینار میں تعلیم کی اہمیت کو بجٹ کے تناظر میں اجاگر کرنے پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے تعلیمی بجٹ کو5فی تک بڑھانے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم میں سرمایہ کاری سے ہی ملک کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ کسی بھی قوم کی سٹریٹجک فائونڈیشن ایجوکیشن ہوتی ہے، موجودہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،یکساں نظام تعلیم کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

چیئرمین آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن احد امین ملک نے تعلیم اور معیشت کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے تعلیمی بجٹ میں اضافے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ 5 سے 16 سال کی عمر کے کروڑوں بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔

ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز تعلیم پر انویسٹمنٹ ہے۔ تعلیمی بجٹ میں اضافہ سے تعلیم کے شعبہ کی حالت بہتر ہوگی، اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ جدید تحقیق کو فروغ دینا ضروری ہے۔ سیمینار سے خالد ارشاد صوفی،شاکر محمود اعوان،احمد ابوبکر،اسامہ مشتاق،محسن اقبال،راشد مصطفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنمائوں اور مختلف یونیورسٹیز و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات