Live Updates

نواز شریف میڈیکل ٹیسٹ کروانے لندن روانہ، عیدالاضحی بھی برطانیہ میں منائیں گے

اتوار 1 جون 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف لندن روانہ ہوگئے، وہ کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق لندن میں اپنے قیام کے دوران میاں نواز شریف معمول کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائیں گے، جبکہ وہ عیدالاضحی بھی لندن میں ہی منائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم معمول میڈیکل ٹیسٹ کروائیں گے، اور عید کے چند روز بعد ان کی وطن واپسی متوقع ہے، تاہم ان کی واپسی کی حتمی تاریخ کا فی الحال علم نہیں ہے، ان کی مصروفیات کے پیش نظر واپسی میں تاخیر بھی ممکن ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدہ صورت حال کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں انہیں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا تھا۔شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال سمیت آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات