Live Updates

[عوامی شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

اتوار 1 جون 2025 19:45

0 پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی ماہانہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی زیر صدارت 3 جون بروز منگل صبح 11 بجے ڈائریکٹریٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حیات آباد پشاور میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اسی طرح تمام ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ عوام اپنی شکایات ان کھلی کچہریوں میں اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے حکام کے سامنے پیش کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات