بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں،گورنرفیصل کریم کنڈی

اتوار 1 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دمام سعودی عرب میں مقیم ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عرفان ڈیال سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ان سے خصوصی ملاقات کی ۔ گورنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،ایسے محب وطن پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ،گزشتہ دنوں اسلام آباد میں حکومت کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانیز کنونشن بھی اسی وژن کی ایک کڑی تھا۔