بھارت کو جدیدجنگ کو سمجھنے والی حکومت اور فوج کی ضرورت ہے ، پراوین ساہنی

اتوار 1 جون 2025 22:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ نگار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پراوین ساہنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گرائونڈ رہے ان کے مستعفی ہونے کے لیے کافی ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے کی انکی تصدیق کے بعد مودی حکومت کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ انیل چوہان وار فیئر کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز میں ہی فضا میں برتری حاصل کر لی تھی جس نے جنگ کا نتیجہ متعین کر دیا تھا۔پراوین ساہنی نے مزید کہا کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو۔ انہوںنے کہا کہ جنرل چوہان کے اعتراف کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا مضحکہ خیز ہے۔