سوات ،ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق

پیر 2 جون 2025 03:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سوات کے علاقے اوڈیگرام میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان کے مطابق واقعہ نیو سبزی منڈی اوڈیگرام کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے معصوم بچے ایان ولد اختر زادہ سکنہ خونہ شہید، بلوگرام کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔