پاکستان میں سیاسی ،مذہبی ،علاقائی اور لسانی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں،ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

پیر 2 جون 2025 13:17

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)جامعہ سلفیہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نومنتخب امیرڈاکٹرحافظ عبدالکریم کے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امیرڈاکٹرحافظ عبدالکریم،مولاناارشادالحق اثری، پروفیسر محمد یاسین ظفر،،حافظ مسعود عالم،قاری صہیب احمدنے کہا وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے صدر علامہ پروفیسر ساجد میر نے ساری زندگی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرانسانیت کی رہنمائی کی اور امن،پیارو محبت اور اتحادامت کا درس دیا۔

آپ نے انسانیت کو محبت اوراخوت کا پیغام دیا آپ نے تعلیمات پرعمل کر کے ہمیشہ خدمت اسلام اور خدمت انسانیت کو اپنا شیوہ بنائے رکھاآپ کی اسلام کا دفاع اور پرچار کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانھوں نے مزیدکہاپاکستان ہمارا وطن اور پناہ گاہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے خلاف کوئی قدم اٹھانے نہیں دیں گے ہر حال میں پاکستان کا تحفظ کریں گے دہشت گردی کی موجودہ تازہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان کے آئین کا ہم سب کو احترام کرناچاہیے پاکستان میں سیاسی مذہبی علاقائی اور لسانی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیںسیاسی رہنماؤں کو حکمت اور بصیرت سے کام لینا چاہیے انہوں نے علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریںانتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف عوامی شعور کو بیدار کریںانھوں نے مزید کہا کہ ہماری سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کے لیے جدوجہد کریں اور دشمنان پاکستان پر گہری نظر رکھیں جو امن و امان کو سبوتاز کرتے ہیں اور خوف و دہشت پھیلاتے ہیںپاکستان کی تمام سکورٹی ایجنسیز کا احترام ہم پر لازم ہے دہشت گردی کی جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں دیگر علماء میں حافظ محمد شریف، مولانا محمد یوسف انور،علامہ عبدالرشیدحجازی،ڈاکٹر عبدالغفور راشد، عباس بھلہ،حکیم عزیزالرحمن،مولاناامین الرحمن نے بھی خطاب کیاتقریب کے آخر ملکی ترقی سلامتی، استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔