Live Updates

بی جے پی ووٹ بینک کے لیے آپریشن سندھور کا استحصال کر رہی ہے، کانگریس رہنما رمن بھلہ

پیر 2 جون 2025 14:08

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے آپریشن سندھور کا استحصال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رمن بھلہ نے جموں میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی اس آپریشن کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقامی لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔رمن بھلہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ جموں میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل نہیں ، یہاں کے باشندوں کو پینے کے پانی کی مسلسل قلت اور بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ میٹر لگانے کے باوجود حکومت بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات