
گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کا آپریشن بلیو سٹارسکھ برادری کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے،رپورٹ
پیر 2 جون 2025 14:08
(جاری ہے)
سکھوں کی مقدس ترین عبادت گاہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا اور بھارتی سامراج کے خلاف کھڑے رہنے والے سکھ رہنما جرنیل سنگھ بھندرانوالا حملے کے دوران مارے گئے۔
بھارتی حکام نے آپریشن بلیو سٹار کے دوران سکھوں کے خلاف کیے گئے بہیمانہ جرائم کو چھپانے کے لیے میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن بلیو سٹار نہ صرف سکھوں کی نسل کشی بلکہ ان کے مقدس ترین مذہبی مقام کی بے حرمتی کرنے کے لیے ایک دانستہ اقدام تھا جس نے سکھ برادری کی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں، بہت سے سکھوں نے سرکاری ملازمتوں سے استعفٰی دے دیا اور گولڈن ٹیمپل پر حملے کے خلاف بطوراحتجاج بھارتی حکومت سے ملنے والے ایوارڈز واپس کردیے۔آپریشن بلیو سٹار 2 جون 1984کو شروع کیا گیا ، بھارتی فوج نے ٹینکوں اور توپ خانے کی مدد سے 2اور 10 جون 1984 کے درمیان گولڈن ٹیمپل پر حملے کے دوران زائرین سمیت ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 39سال گزرنے کے بعد بھی آپریشن بلیو سٹار کے متاثرین اورقتل عام میں مارے گئے افراد ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں، مقدس ترین مقام پرحملے کے بعدہر سکھ کو یقین ہو گیا کہ بھارت کے ساتھ ان کا مستقبل محفوظ نہیں ۔ آپریشن بلیو سٹار سکھوں کی شناخت کو کچلنے اوران کے مذہب کی بے حرمتی کا ایک خون آلود پیغام تھا۔ گولڈن ٹیمپل کے قتل عام کی ہر برسی پر خالصتان کے نام پر ایک علیحدہ وطن کا تصور زندہ کیا جاتا ہے۔ سکھ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ ایک علیحدہ وطن''خالصتان'' حاصل نہیں کر لیتے۔ بھارت کے خلاف سکھوں کی لڑائی دراصل ہندوتوا کی بالادستی کے خلاف ایک جنگ ہے اور وہ مودی کے تسلط پسندانہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے چاہے کچھ بھی ہو، سکھوں کا جذبہ اٹوٹ ہے اورمودی کے ہندوتوا ایجنڈے کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی خبریں زور پکڑ گئیں
-
صدر ٹرمپ کا صدارتی فٹنس ایوارڈز کی بحالی کا اعلان
-
کارروائی نہ کرتے تو ایران کچھ ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن سکتا تھا، ٹرمپ
-
ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیرخزانہ نے لب کشائی کردی
-
بھارت کا جواب میں امریکا سے ایف 35طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
-
قطر کا 3 ہزار سے زائد افغان مزدروں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
-
امریکا کی بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت ، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا
-
قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی
-
ٹرمپ 8 اگست تک یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، امریکہ
-
اسم محمد انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال بچوں کا مقبول ترین نام رہا
-
سعودی عرب، کارکنوں کی میڈیکل انشورنس نہ کرانے پر 110 کمپنی مالکان کو2.5 ملین ریال جرمانہ
-
سعودی عرب کا کینیڈا اور مالٹا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.