شہری قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں.محکمہ داخلہ پنجاب کا انتباہ
کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی تفصیلی فہرست جاری‘ ایسی تنظیموں کو کسی قسم کی مالی یا مادی معاونت فراہم کرنا قابلِ سزا جرم ہے.ترجمان
میاں محمد ندیم
پیر 2 جون 2025
14:38
(جاری ہے)
ترجمان نے واضح کیا کہ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کسی قسم کی امداد دینا نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ شہریوں کو قانونی گرفت میں بھی لا سکتا ہے.
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، جن کی تصدیق متعلقہ سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے مدارس اور خیراتی ادارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کرتے ہیں . شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کھال صرف ایسے اداروں کو دی جائے جن کے پاس پنجاب چیریٹی کمیشن یا ڈپٹی کمشنر کا جاری کردہ مستند اجازت نامہ موجود ہو محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو باور کرایا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ان کی دی گئی امداد دہشتگردوں کی بجائے حقیقی مستحقین تک پہنچ رہی ہو . ترجمان نے بتایا کہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ان میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکر طیبہ، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، جماعت الدعو، داعش، حزب التحریر، بلوچستان لبریشن آرمی، جئے سندھ قومی محاذ، فلاح انسانیت فانڈیشن، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ، پشتون تحفظ موومنٹ اور درجنوں دیگر تنظیمیں شامل ہیں تفصیلی فہرست میں کل 70 سے زائد کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کے نام شامل کیے گئے ہیں، جنہیں کسی قسم کی مالی یا مادی امداد دینا قانونا جرم ہے. محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام شہریوں، خصوصا والدین، مساجد، مدارس اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حساس موقع پر احتیاط برتیں اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں رجسٹرڈ اداروں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب کی ویب سائٹ اور پنجاب چیریٹی کمیشن و نیکٹا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اگر کسی کالعدم تنظیم کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنے کی سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر 15 پر اطلاع دیں.مزید اہم خبریں
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
-
سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
-
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
-
پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع
-
عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے تو آتے نہیں، پھر ان کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے، ناصر بٹ
-
نیپال میں تباہی کی ہولناک داستان، متاثرین کی زبانی
-
چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی ویڈیو جعلی نکلی
-
قومی اسمبلی سانحہ پمز پر کمیٹی بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
-
بھارتی اسکول میں ملالہ کی کتاب پڑھائے جانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
-
وفاقی وزیروں اور پمزانتظامیہ نے کہا آگ ایئرکنڈیشنر سے لگی، آج پتا چلا کہ اے سی تو چل ہی نہیں رہا تھا. ڈاکٹررمیش کمار
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.