
سوڈان: امدادی قافلے پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی
یو این
بدھ 4 جون 2025
01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 جون 2025ء) سوڈان کی قحط زدہ ریاست شمالی ڈارفر میں انسانی امداد لے جانے والے قافلے پر حملے میں پانچ امدادی کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو یاد دلایا ہے کہ امداد کی فراہمی کو تحفظ ملنا ضروری ہے۔
دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ امدادی قافلوں پر حملے نہیں ہونے چاہئیں اور متحارب فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ امداد کی تیزرفتار اور بلارکاوٹ فراہمی میں سہولت دیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو جنگ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
تباہ کن حملہ
یونیسف اور 'ڈبلیو ایف پی'کے مطابق، 15 ٹرکوں پر مشتمل یہ قافلہ 1,800 کلومیٹر فاصلے پر پورٹ سوڈان سے غذائیت کا سامان لے کر آرہا تھا۔ آج رات کے وقت یہ قافلہ شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر سے 80 کلومیٹر دور ایک سڑک کے کنارے آگے بڑھنے کی اجازت کا منتظر تھا کہ اس پر حملہ کر دیا گیا۔ قافلے کی آمد کے بارے میں متحارب فریقین کو پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک سال سے زیادہ عرصہ کے بعد الفاشر میں بھیجی جانے والی یہ پہلی امداد تھی۔ اپریل میں شہر کے قریب واقع زمزم پناہ گزین کیمپ پر حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
شہری تنصیبات پر بمباری
سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں امدادی کارروائیوں کے علاوہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے الفاشر میں 'ڈبلیو ایف پی' کے مرکز پر بمباری کی گئی اور العبید میں واقع ہسپتال کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
دارالحکومت خرطوم میں بجلی کی تنصیبات بھی حملوں کی زد میں آئی ہیں جبکہ شہر میں ہیضے کی وبا بھی پھیل چکی ہے۔'ڈبلیو ایف پی' اور یونیسف نے کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں جنہیں فوری بند ہونا چاہیے۔ دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ امدادی عملے،سامان اور کارروائیوں پر حملے طویل عرصہ سے جاری ہیں جن کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.