دنیا کو بتائیں گے سندھ طاس معاہدہ حل نہ ہوا تو چند سال بعد پھر جنگ کا خدشہ ہے
بھارت کہتا کہ جب بھی دہشتگردی ہوگی بغیر ثبوت حملہ کردیں گے، ہندوستان کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے، بھارت کو اگر سپرپاور بھی بننا ہے تو عالمی قوانین پر عمل بھی کرنا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر
ثنااللہ ناگرہ
منگل 3 جون 2025
22:46
(جاری ہے)
امن کی بات پاکستان سے ہوئی جب کہ بھارت جنگی جنون کا مظاہرہ کررہا ہے، ہم نے آبی جارحیت پر بات کی۔
پاکستان نے جنگ کے دوران اور بعد میں شور نہیں ڈالا بلکہ ہمیشہ امن کی بات کی۔ دنیا نے اس بات کو بڑا سراہا ہے۔پاکستان نے جنگ کے بعد بھی امن کی بات کی۔ پہلگام واقعے پر فی الحال کسی نے نہیں پوچھا، پہلگام کسی ریکارڈ پر نہیں ہے، ہندوستان پہلگام واقعے پر پاکستان پر الزام ثابت نہیں کرسکا۔ اس لئے اس کا لفظ بھی نہیں لیا گیا۔ امریکا کی طرف سے بات ہوئی کہ پرانی دہشتگردتنظیموں کا معاملہ ختم کیا جائے، جس پر ہم نے کہا کہ اگر کوئی ثبوت ہے تو دیں ہم ایکشن لیں گے، ہم نے دنیا کو بتایا کہ یہ وہ پاکستان نہیں جس کو ہندوستان دنیا کے سامنے رکھنا چاہتا ہے اور ہندوستان بھی وہ نہیں جو سیکولر ریاست تھی، ہندوتوا پورے خطے کو جنگ میں جھونکنے جارہی ہے۔کل سے ہم واشنگٹن میں سفارتکاری کا آغاز کریں گے، صدر ٹرمپ کو یادہانی کرائیں گے جو انہوں نے ثالثی کے کردار کی بات کی۔ہمارا ایک سفارتی مشن ہے، یہ ایک سفارتی وفد ہے،آئندہ پارلیمانی وفود میں اپوزیشن کی بھی نمائندگی ہوگی۔دنیا کو بتائیں گے سندھ طاس معاہدہ حل نہ ہوا تو چند سال بعد پھر جنگ میں جائیں گے، دنیا کو یہ بھی بتائیں گے کہ بھارت کہتا کہ ہمیں جنگ کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں چاہیئے جب بھی دہشتگردی ہوگی ہم حملہ کردیں گے، بھارت اگر سپرپاور بننا چاہتا تواس کو عالمی قوانین پر عمل کرنا ہوگا، دونوں ایٹمی ملک ہیں لیکن ہندوستان غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کو اگر سپرپاور بننا ہے تو عالمی قوانین اور طریقہ کار پر عمل بھی کرنا ہوگا، بھارت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون درکار ہے۔مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.