کراچی، کانسٹیبل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

پیر 2 جون 2025 18:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) ویسٹ پولیس نے کانسٹیبل محمدفاروق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل محمد فاروق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔میر خان گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی تو 5 ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کی ایک موٹر سائیکل کے ٹائر پر گولی لگی اور گرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزمان محمد سفیان اور ساگر علی سے پستول، چلیدہ خولز برآمد ہوئے، موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی، ملزم محمد سفیان نے انکشاف کیا 19 مئی کو 2 وارداتیں کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں سے سامنا ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم محمد سفیان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل محمد فاروق کو شہید اور کانسٹیبل صفدر کو زخمی کیا تھا، ملزم محمد سفیان نے ہی 8 مئی کو دوران واردات ماموں کو قتل، بھانجے کو زخمی کیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی نے کہا کہ ملزم محمد سفیان نے دونوں جائے وقوعہ کی درست نشاندہی بھی کروائی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔