Live Updates

شرمیلا فاروقی کا مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردِعمل

مولانا فضل الرحمن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہیں جبکہ اسلام اور آئینِ پاکستان انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتا ہے،شرمیلا فاروقی

پیر 2 جون 2025 18:42

شرمیلا فاروقی کا مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردِعمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہیں جبکہ اسلام اور آئینِ پاکستان انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 25 ۔1 واضح کرتا ہے کہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور قانونی تحفظ کے مساوی حق دار ہیں جبکہ آرٹیکل 25-2 کہتاہے کہ جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہو گی۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ہم ایسے طریقوں کا جواز پیش نہیں کر سکتے جو بنیادی انسانی حقوق اور آئینی ضمانتوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ شادی کی کم از کم عمر بڑھانا انصاف کی طرف ایک قدم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات