Live Updates

تاریخی شکست کے بعد اب ہندوستان پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرے گا، مولانا محمد شفیق دولتزئی

پیر 2 جون 2025 22:45

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ے کہ پاکستانی عوام بشمول بلوچستان کے لوگوں نے یوم تکبیر 28 مئی کے دن انتہائی جوش و خروش سے مناکر ایٹمی بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان کیساتھ شامل اہم سائنسدانوں بلکہ سابق وزیرا عظم ذوالفقار علی بھٹو کے جدوجہد جنہوں نے ایٹمی طاقت بنانے کیلئے خصوصاً سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جنہوں نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکہ کرنے کے افتتاح بلوچستان کے صوبہ چاغی کے مقام کیا سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ 28 مئی 1990ء کے ایٹمی دھماکہ کے نتائج 2025ء کو پاکستانی عوام نے اذلی دشمن بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ عبرتناک شکست دیکر یہ ثابت کردیا کہ پاکستان ایک ایٹمی مضبوط قوت ہے اور پاک افواج نے جنگ جیت کرکے دنیا بھر میں پاک افواج کے بہادری و دلیری کو ثابت کردیا۔

(جاری ہے)

تاریخی شکست کے بعد اب ہندوستان پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات