Live Updates

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں فیکلٹی ٹریننگ پروگرام مکمل ، اختتامی تقریب کا انعقاد

پیر 2 جون 2025 20:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (این اے ایچ ای) فیکلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ پیر کو ترجمان آئی بی اے سکھر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اختتامی تقریب میں اسناد تقسیم کی گئیں ، یہ پروگرام نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے اعلیٰ تعلیمی فیکلٹی کے تحت ایک ماہ تک جاری رہا۔

یہ اقدام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے کیا گیا جو اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی پیشہ وارانہ ترقی سے ہم آہنگ ہے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر این اے ایچ ای، ایچ ای سی ڈاکٹر نور آمنہ ملک تھیں جنہوں نے آن لائن شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریننگ کے اعلیٰ معیار اور عمدہ انتظام کو سراہا ۔

اس موقع پر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے اپنے خطاب میں اس پروگرام کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان بھر میں فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکھر آئی بی اے تعلیمی معیار اور صلاحیت سازی کے لیے پُرعزم ہے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر محمد شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء، ٹرینرز اور مہمانوں کو اسناد و اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات