سوات، پولیس، سی ٹی ڈی کی مشترہ کارروائی، دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ تبادلے میں دو دہشت گرد زخمی

پیر 2 جون 2025 20:55

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سوات میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی دیر کے راستے سوات میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جھڑپ ے دوران دو دہشت گردوں کو زخمی کر دیاہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کے تحت یہ اطلاع ملی تھی کہ شدت پسند گروہ دیر کے پہاڑی علاقوں سے تحصیل مٹہ کی جانب دراندازی کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی تناظر میں سیکیورٹی فورسز نے تھانہ گوالیری کی حدود میں واقع پہاڑی علاقے جارگو میں گھات لگا لی۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں ۔تاہم ان کے ساتھی ان کو لیکر فرارہوفگئے ہیں ۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب کارروائی پر سوات پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کو خصوصی شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے لیے خیبرپختونخوا میں کوئی جگہ نہیں، ان کا ہر مقام پر تعاقب کیا جائے گا تاکہ عوام کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلائی جا سکے۔