Live Updates

اقتدار میں شامل جماعتیں کراچی کے مسائل سے لا تعلق ہیں، آفاق احمد

کارکنان بلدیاتی ملازمین کے ساتھ ملکر شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں،،سندھ حکومت نے سندھ سولڈویسٹ مینجمنٹ کے نام پرسفید ہاتھی پال رکھا ہے،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

پیر 2 جون 2025 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کے چیئر مین آفاق احمدنے اپنی رہائشگاہ پر زونل کمیٹیوں کے ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے، کارکنان بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ملکر اپنے شہر اور علاقوں کی صفائی ستھرائی کے کاموں کویقینی بنانے میں اپنا کردارادا کریں تاکہ شہر کو مزیدگندگی کا ڈھیر بننے اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والے وبائی امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

آفاق احمد نے کہا کہ اقتدار میں شامل جماعتیں کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہوچکی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے چائنیزکمپنی کے ساتھ ملکر سندھ سولڈویسٹ منجمنٹ کے نام پرسفید ہاتھی پال رکھا ہے جس کا بوجھ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ سندھ انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندگان کی کرپشن اور بدعنوانی نے شہر کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کو کھود کر اپنی کرپشن کو قانونی انداز میں تکمیل تک پہنچانے کا محفوظ راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو منظم سازش کے تحت پورے شہر کے بلدیاتی نمائندہ گان کے زریعے نجی گیس کمپنی کو کروڑوں روپوں کے عوض پائپ لائن بجھانے کی اجازت تو دے دی گئی ہے، لیکن اسکی مرمت کا مناسب طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، جوآنے والی بارشوں میں عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان گھودی گئی سڑکوں کی وجہ سے ناصرف شدید ٹریفک جام رہتا ہے بلکہ ٹریفک حادثات کا سبب بھی بن رہا ہے جس پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی عوام میں تفریق کی لکیر کوگہرا کرنے کا زریعہ بن رہی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات