
سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں 2 آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
باجوڑ اور بنوں کے دو تھانوں پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے پسپا خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے،محسن نقوی
منگل 3 جون 2025 12:49

(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ادھر باجوڑ اور بنوں میں پولیس نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا ہے کہ پولیس حملوں کو نہ صرف روکتی رہی بلکہ دہشت گردوں کا تعاقب بھی جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ رات گئے ضلع باجوڑ اور بنوں میں لوئی ماموند اور میریان کے پولیس تھانوں پر فتنہ الخوارج کے حملے ہوئے، پولیس نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔انسپکٹر جنرل نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے تھانہ میریان پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، اس بار بھی پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.