
پی ٹی سی ایل کا ڈیل ٹیکنالوجیز کے سافٹ ویئر پر مبنی انٹرپرائز اور مڈ-ٹیئر سٹوریج پلیٹ فارمز کو اپنے ڈیٹا سینٹر کے بنیادی ڈھانچے میں شامل کرنے کیلئے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے ساتھ اشتراک
منگل 3 جون 2025 15:20
(جاری ہے)
منگل کو جاری بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل اپنے جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کے تحت سٹوریج کے نظام کو اپ گریڈ کر رہا ہے تاکہ آپریشنل کارکردگی بہتر، کارکردگی میں اضافہ اور نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی ڈیٹا ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نظام کو وسعت دی جا سکے۔
نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے پی ٹی سی ایل کی آپریشنز میں بہتری آئے گی اور اسے ٹیلی کام سیکٹر میں اپنی قائدانہ حیثیت مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کے دوران پی ٹی سی ایل اور یوفون فور جی کا مشن کریٹیکل پلیٹ فارم اور ایکو سسٹم، جو تین مقامات پر انٹرپرائز ریپلی کیشن سروسز (ایس آر ڈی ایف) کے ذریعے فعال ہے، مکمل طور پر بحال رہے گا تاکہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں اور کاروباری تسلسل برقرار رہے۔ جدید انفراسٹرکچر میں کئی جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو پی ٹی سی ایل کی سروس ڈیلیوری اور آپریشنل کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اس میں تھری-سائٹ ایکٹو-ایکٹو میٹرو آرکیٹیکچر شامل ہے جو کہ دستیابی کے ایک بہتر منصوبے کا حصہ ہےاور یہ مخصوص مقامی خلل کے باوجود خدمات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ مزید برآں یہ پلیٹ فارم وسعت دیے جانے کے قابل ہے اور مستقبل میں پی ٹی سی ایل گروپ کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس تبدیلی کے آپریشنل فوائد بھی نمایاں ہیں، جن میں پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا سینٹر کے رقبے، توانائی کے استعمال اور کولنگ کی ضروریات میں خاطر خواہ کمی شامل ہےجس کے نتیجے میں آپریشنل اخراجات میں کمی اور توانائی کی بچت ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون فورجی جعفر خالد نے کہا کہ یہ اشتراک پی ٹی سی ایل کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو نہ صرف ہمارے ڈیٹا سینٹر کی جدت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ڈیجیٹل میدان میں ہماری قائدانہ حیثیت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ ہم اپنے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنا کر نہ صرف اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ اپنے کاروباری صارفین کو جدید ترین حل فراہم کرنے کے عزم کو بھی تقویت دے رہے ہیں۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسرروحیل بشیرنے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور ڈیل ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہمارا تعاون ان ٹیکنالوجی سہولیات کے فروغ کے لیے ہمارے عزم کا عکاس ہے جو کاروباری اداروں کو جدید، قابلِ اعتماد اور توسیع پذیر انفراسٹرکچر فراہم کرتے ہیں، ہم اپنی اپنی صنعتوں میں رہنما کردار کے حامل دونوں اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان اور اس سے باہر ٹیلی کام کے مستقبل کو نئی جہت دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا انفراسٹرکچر کی حالیہ اپ گریڈیشن تکنیکی جدت اور مستقبل کی تیاری کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہےجو کمپنی کو اپنے انفرادی اور کاروباری صارفین کی بڑھتی اور بدلتی ہوئی ضروریات کو باآسانی پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.