Live Updates

وزیرریلوے کی ازبکستان کے سفیر کے درمیان ملاقات ،ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 3 جون 2025 17:53

وزیرریلوے کی ازبکستان کے سفیر کے درمیان ملاقات ،ازبکستان-افغانستان۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو وسطی ایشیا تک سب سے مختصر راستہ میسر آ جائے گا،اس کوریڈور کے ذریعے تجارت کے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیرریلوے نے کہاکہ اس راہ داری کے تحت سالانہ 15 ملین ٹن سامان کی ترسیل کی صلاحیت کو خطے میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ پاکستان کے بندرگاہوں سے وسطی ایشیا کو براہِ راست رسائی فراہم کرنے کے اس منصوبے کو عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے والا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت خطے میں سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کا اہم سنگ میل ہے۔

دونوں ممالک نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اس منصوبے کے مثبت اثرات کو سراہا۔ازبکستان کے سفیر نے پاکستان کے ریلوے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ تفصیلی ملاقات میں دونوں فریقین نے ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں فریقین نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔وزیر ریلوے نے ازبکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریلوے کی جدید کاری اور ترقی کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ملاقات کے آخر میں دونوں نے ریلوے اور دیگر اہم اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات