
ہیٹی بچاؤ نعرہ یا مجرم بچاؤ ایجنڈا،مودی سرکار کا دوہرا چہرہ بے نقاب
مودی اور بی جے پی خواتین سے زیادتی کرنے والے درندوں کی حمایت کرنے لگے
منگل 3 جون 2025 20:13
(جاری ہے)
صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے پراچوال ریوانا کو بچا رہی ہے، اقتدار قائم رکھنے کے لیے جنتا دل (سیکولر) سمیت دیگر جماعتوں کی بیساکھیوں کی ضرورت ہے۔
پراچوال ریوانا کے مجرمانہ فعل پر خاموشی کا مطلب مودی حکومت ریپ ملزمان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراچوال ریوانا پر بات نہ کرنے کا واضح مطلب ملزم کا بی جے پی سے تعلق ہے، پراجول ریوانا کو بچا کر بی جے پی انصاف کا مذاق بنایا ہے۔ مودی کی خاموشی بی جے پی کے مجرم لیڈروں کے لیے ڈھال بن چکی ہے۔ صدر الکا لامبا نے کہا کہ مودی صرف بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاوکے نعرے تک محدود ہے جبکہ مودی حکومت کھلے عام مجرموں کی محافظ بن چکی ہے۔ پراجول ریوانا ملک سے فرار ہوا مگر مودی سرکار نے گرفتاری کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، بی جے پی حکومت جنسی استحصال کے ملزمان کو باہر بھگا کر مظلوموں کو انصاف نہیں دے رہی۔ انکا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں مجرموں کو سزا کے بجائے سیاسی تحفظ دیا جا رہا ہے۔ پراجول ریوانا جیسے درندوں پر کارروائی نہ ہونا مودی کے دوہرے معیار کو ثابت کرتا ہے، پراجول ریوانا کی حمایت میں بی جے پی کا رویہ پورے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔ الکا لامبا نے الزام لگایا کہ مودی سرکار جنسی درندوں کو تحفظ دے کر خواتین کا اعتماد توڑ رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہیں کھڑی بلکہ مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے۔ مودی کے دور حکومت میں بھارتی خواتین غیر محفوظ ہیں اور بی جے پی انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آپریشن سندور میں بدترین ناکامی،اپوزیشن نے مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کردی
-
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات
-
ٹرمپ نے پھر پاک بھارت جنگ بند کرانے کی بات دہرادی
-
ایلون مسک کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا، صدر ٹرمپ
-
اسرائیل نے جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کر لی
-
مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے،اسرائیل
-
حج میں ہیٹ سٹریس کے واقعات میں 90 فیصد کمی
-
سعودی عرب سمیت دنیا کے بپشتر ممالک میں عید الاضحیٰ ، مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں نماز عید ادا کر دی گئی
-
مکہ مکرمہ میں میزائل دفاعی نظام نصب کر دیا گیا
-
امارات میں عیدالاضحیٰ پر قربانی سے متعلق وارننگ جاری
-
عید الاضحی ،متحدہ عرب امارات میں 2471 قیدیوں کی رہائی کا حکم
-
مسجد نمرہ میں توسیع کے بعد کا رقبہ ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹرہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.