
اٹک ،ایئر یونیورسٹی کامرہ کیمپس نےسالانہ فائنل ایئر پروجیکٹس اوپن ہاؤس کا کامیاب انعقاد کیا
منگل 3 جون 2025 21:36
(جاری ہے)
تقریب کا آغاز ڈائریکٹر کامرہ کیمپس، ایئر وائس مارشل (ر) شمس الحق، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔
انہوں نے مختلف قومی اداروں سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور طلبہ کی محنت و عزم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اوپن ہاؤس 2025 کا مقصد صنعت اور اکیڈمی کے درمیان فعال تعلق کو فروغ دینا اور طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے عملی مظاہرے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس چیف اف ائر سٹاف کے وژن کے مطابق کام کر رھا ھے ۔ اس تقریب میں ایسے منصوبے بھی شامل تھے جو براہ راست ملکی دفاع، معیشت اور صنعت سے متعلق حقیقی مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر مختلف معروف اداروں کی نمائندہ گان موجود تھی، جن میں پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ، نیشنل انجینئرنگ و سائنسی کمیشن ، اور پاکستان ایئر فورس (PAF) شامل ہیں۔ اداروں کے نمائندگان نے طلبہ کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لی اور اُن کی تکنیکی مہارت کو سراہا۔ایئر یونیورسٹی کامرہ کیمپس ملکی ضروریات اور صنعتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی تخلیقی سوچ، جدت طرازی اور عملی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈائرکٹر کیمپس ائر وائس مارشل شمس الحق نے مہمان خصوصی اور باقی ماندہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔\378متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
-
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
-
غربت ہارگئی، تعلیم جیت گئی : بینظیر تعلیمی وظائف کی ہونہار طالبات کی شاندارکامیابی میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشنزحاصل کرلیں
-
نہم جماعت میں جنرل ریاضی کا مضمون ختم ،پیکٹا کا اہم تعلیمی فیصلہ
-
تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.