
تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،عنایت اللہ خان
خیبر پختونخوا میں اب تک ایک ہزار ارب روپے کی خطیر رقم بدعنوانی کی نذر ہو چکی، نیب اور اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،صوبائی امیر
منگل 3 جون 2025 20:05
(جاری ہے)
عنایت اللہ خان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ریاستوں سے جو وعدے کیے تھے، ان میں خاص طور پر ان علاقوں کو خصوصی حیثیت دینے کا ذکر تھا۔
موجودہ حکومت کو ان وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، ورنہ عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ اور دہشت گردی سے شدید متاثرہ خطہ ہے، جسے ہمیشہ سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے خصوصی توجہ درکار رہی ہے۔ تاہم اب اس علاقے پر ٹیکسز لاگو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ عنایت اللہ خان نے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لیے ٹیکس استثنی میں فوری اور مستقل توسیع دی جائے، ورنہ جماعت اسلامی بھرپور عوامی تحریک شروع کرے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو 10 جون کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام ممبران اسمبلی کے گھروں کا گھیراو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، لیکن عوام کے معاشی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، اور وہ وقت دور نہیں جب ایک باکردار، بااصول اور کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمند تعبیر ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.