شپمنٹ روٹس میں عارضی تبدیلیاں،گاڑیوں کے اہم پرزہ جات فضائی راستے سے امپورٹ کرلیے گئے

منگل 3 جون 2025 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)ایم جی پاکستان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے شپمنٹ کے روٹس میں عارضی تبدیلیوں کے نتیجے میں گاڑیوں کے اہم پرزہ جات کی ترسیل میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے گاڑیوں کے اہم پرزہ جات فضائی راستے سے امپورٹ کرلیے ۔

(جاری ہے)

یہ بروقت اقدام مقامی طورپر اسمبل شدہ پاکستان کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ گاڑی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایاگیاہے۔

حالیہ علاقائی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے باعث شمپنٹ روٹس میں عارضی تبدیلیاں رونماہوئیں جس کے باعث کچھ رنگوں کی دستیابی اورمفت فراہم کیے جانے والے 7کلوواٹ کے چارجرز کی فراہمی میں معمولی تاخیر ہوئی۔ ان چیلنجز کے پیش نظر ایم جی پاکستان نے مکمل استعدادکے ساتھ پراڈکشن شروع کرنے کیلئے فوری طورپر فضائی راستے سے ضروری کٹس اوراہم پرزہ جات امپورٹ کیے۔