پہلگام فالس فیلگ سے بھارت نے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی، حافظ نعیم

ہمیں ایسی کوئی کوشش جس میں عدالت کو انگوٹھے کے نیچے لایا جائے قابل قبول نہیں ہے،امیرجماعت اسلامی

منگل 3 جون 2025 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکھٹی ہوئی، پوری قوم یکجا ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی کوئی کوشش جس میں عدالت کو انگوٹھے کے نیچے لایا جائے قابل قبول نہیں ہے۔