Live Updates

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

گینگ کا سرغنہ جرمن باشندہ نکلا، شرمناک مقصد کیلئے 20روز کیلئے پاکستان آیا

منگل 3 جون 2025 21:00

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)باقاعدہ اسٹوڈیو بنا کر چائلڈ پورنو گرافی کا کنٹیٹ تخلیق کرنے والا گینگ مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے آٹھ سو شرمناک ویڈیوز برآمد کر لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے پسماندہ گاؤں میں معصوم بچوں کو چائلڈ پورنو گرافی کیلئے استعمال کرکے ڈالرز کے عوض ڈارک ویب پر ویڈیوز فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا ہے ، شرمناک مقصد کیلئے جرمن باشندہ 20روز کیلئے پاکستان آیا، پورا اسٹوڈیو تیار کرکے مقامی افراد کو ویڈیوز بنانے کی ٹریننگ دے کرواپس چلا گیا، پورنوگرافی اسٹوڈیو میں تیار ہونے والی تمام ویڈیوز اسی کو بھیجی جاتی تھیں، فارن آفس اور انٹرپول کے ذریعے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو کی قیمت 100سے 500ڈالر تک ہو تی ہے ۔ سپیشل برانچ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کو جرمن باشندے کی مشکوک حرکات سے آگاہ کیا جس پر این سی سی آئی اے تحقیقات کرتے ہوئے گروہ تک پہنچ گئی، 6سے 10سال کی عمر کے 50بچے چائلڈ پورنو گرافی گینگ کا شکار بنے۔ وزیر داخلہ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 50بچے جو ہیں وہ اس سے متاثر ہوئے ہیں اس میں سے جو بچے وہاں سے برآمد کیے گئے ہیں اس کے کچھ بچوں کو جو کہ چھ بچوں کو وہاں پر چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ہے اور انفورچونیٹلی ایک افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے گھر والے اور والدین بھی اس گھناؤنے دھندے میں شامل نکلے ہیں ان پر بھی ان کا والدین ہو یا کوئی ہو ان پر بھی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

پاکستان میں چائلڈ ابیوز کیس میں سزا بھی بڑھا دی گئی ہے۔ گھنانے جرم میں ملوث ملزمان کو 14سے 20سال تک سزا ہوگی۔ اس کیس میں ملزمان کی ضمانت یا صلح بھی نہیں ہوسکے گی۔ قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کے لیے سوشل میڈیا کا محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانے کے لیے انہیں تربیت لازمی دیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات