Live Updates

امریکا ،یورپ میں 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں کا سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے کا انکشاف

سعودی عرب نے ورک ویزوں کی تعداد میں کمی، یو اے ای ،اٹلی برطانیہ اور یورپی ممالک سٹوڈنٹس ویزہ بند کر دئیے، انکشاف

منگل 3 جون 2025 22:10

امریکا ،یورپ میں 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں کا سیاسی پناہ کی درخواستیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ1لاکھ 35ہزار پاکستانیوں نے یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں۔

اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔ دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ کچھ ممالک پاکستانیوں کو پاسپورٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل میں نہیں ڈالتے فورا پاکستان کے حوالے کر دیتے ہیں، گزشتہ سال 34ہزار پاکستانی ایران سے ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے ہیں جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کو سخت سزائیں دیں رہے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ یو اے ای، اٹلی، برطانیہ اور یورپ کے کچھ ممالک نے اسٹوڈنٹس ویزہ بند کر دیا ہے، یورپی ممالک میں 1لاکھ پچیس ہزار امریکا میں 10ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ ایک کروڑ 3لاکھ پروفیشنل پاکستانی باہر دنیا میں کام کررہے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹ نے ریکارڈ سینیٹ کمیٹی میں پیش کرکیا جس کے مطابق 2سال میں 52ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے جبکہ ایران نے غیر قانونی طور پر جانے والی34ہز ار پاکستانیوں کووطن واپس بھیجا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات