}بانی پی ٹی آئی تمام کیسز سے بری ہو رہے ہیں: سینیٹر بابر اعوان

بدھ 4 جون 2025 04:20

۱لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تمام کیسز سے بری ہو رہے ہیں، اگر کوئی جاگ رہا ہو اور اپنی آنکھیں بند کر کے کہے کہ میں سویا ہوں تو وہ سویا نہیں ہو گا، پنجابی جاگ چکے ہیں اب ان کو کوئی نہیں روک سکتا، مولانا صاحب کا حلوہ بہت پتلا ہے، جلد احتجاج ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے دو فیصلے کئے ہیں، ایک یہ کہ اجلاس ہو گا جو کوئی نہیں روک سکتا، دوسرا یہ کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے جیسے نیلسن منڈیلا اور گاندھی نے کیا، دو وزیروں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عجیب ضدی شخص ہے،گولی چلانے ، گھر چلانے ، عورتوں کے بچے اٹھانے کے باوجود سمبڑیال میں لوگ نکلے ہیں، لوگوں کو پتہ تھا فارم 47 پہلے سے بنا ہوا ہے، عام آدمی باہر نکلا اور انہوں نے اپنی تقدیر بدلنے کا ارادہ کیا، الیکشن کمیشن کو اتنی تکلیف دینے کی بجائے ووٹ چوری کرو کا ایک فارم الگ سے بنائیں، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے لوکل باڈیز الیکشن کرانے ہیں، جس کو سیٹ دینی ہے آپ لوگوں کو پہلے ہی بتا دیا کریں، لوگوں کا گنا گندم تک رل گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے کوئی آزاد کونسلر کا کوئی الیکشن جیت کر دکھا دے۔