
وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین کی امریکی ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات،بٹ کوائن کے انضمام اور دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا
بدھ 4 جون 2025 11:10
(جاری ہے)
وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان کو ڈیجیٹل اثاثوں کے میدان میں گلوبل ساؤتھ کا رہنما بناناہمارا خواب ہے، ہم نہ صرف سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کے ذریعے نئی معیشت کی بنیاد رکھ رہے ہیں بلکہ کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا زونز کے لیے قومی بنیادی ڈھانچہ بھی بنارہے ہیں، یہ محض وژن نہیں بلکہ ایک قابلِ عمل خاکہ ہے جس سے پاکستان جدید ڈیجیٹل معیشت کے دورمیں داخل ہورہاہے۔
ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل اثاثہ جات، ریگولیٹری ہم آہنگی اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز پر اشتراک کارکو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور معیشت میں شمولیت بڑھانے کے لیے بلاک چین پر مبنی جدت کاری کے نظام کابھی جائزہ لیا۔ وزیرمملکت نے وائٹ ہاؤس کونسل آفس سے بھی ملاقات کی جس میں قانونی و پالیسی پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی وسیع تر حکمتِ عملی میں 2000 میگاواٹ بجلی بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا زونز کے لیے مختص کرنا شامل ہے تاکہ فاضل توانائی کو روزگار، اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں تبدیل کیاجاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بدلتے ریگولیٹری منظرنامے کے دوران پاکستان واضح، فیصلہ کن اور جرات مندانہ اقدامات کے ذریعے صفِ اول میں آ کر ایک نئی ڈیجیٹل اقتصادی کہانی رقم کر رہا ہے جہاں ریاستی پالیسی، نجی اختراع اور بین الاقوامی اشتراک باہم مل کر مستقبل کی کرپٹو معیشت کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رابرٹ بوہائنز صدر ٹرمپ کے خصوصی مشیرانِ کی کونسل میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قومی پالیسی سازی کے سربراہ ہیں،انہیں جنوری 2025 میں تعینات کیا گیا، وہ کونسل کے چیئرمین ڈیوڈ ساچز کے ہمراہ امریکا کو کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قائد بنانے کے مشن پر کاربند ہیں۔\932مزید قومی خبریں
-
بلوچستان میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے‘ازالہ کیا جائیگا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم کی تصویر نہیں، سینیٹر فیصل جاوید
-
کراچی، ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خواتین کی شرمناک حرکت
-
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
-
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.