پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس ، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور

بدھ 4 جون 2025 13:54

پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس ، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماعت پر چوہدری پرویز الہٰی اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئی۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اس لئے عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے جسے منظور کرلیا گیا۔عدالت نے کیس میں ایک شریک ملزم مختار احمد رانجھا کی بریت کی درخواست پر وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کےلئے طلب کرلیا ۔