Live Updates

پہلگام واقعے کے پیچھے مودی حکومت ہے ، بھارتی فوجی نے بھانڈا پھوڑدیا

ہلگام کے حالیہ واقعے نے جس میں 28بے گناہ لوگ مارے گئے، مجھے سچ بولنے پر مجبور کر دیا،عارف مشتاق

بدھ 4 جون 2025 14:44

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی فوجی نے فالس فلیگ آپریشنز کرنے اور جعلی مقابلوں میں معصوم شہریوں کو قتل کرنے میں بھارتی فورسز کے کردار کو بے نقاب کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 29راشٹریہ رائفلز سے وابستہ کشمیری فوجی عارف مشتاق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں اس کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بھاری دل کے ساتھ میں یہ پیغام اپنے فون پر ریکارڈ کر رہا ہوں تاکہ کشمیریوں اور دنیا بھرکے لوگوں کو بھارتی فوج کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے، میں خاموش رہا لیکن پہلگام کے حالیہ واقعے نے جس میں 28بے گناہ لوگ مارے گئے، مجھے سچ بولنے پر مجبور کر دیا،اس واقعے کے پیچھے بھارتی حکومت، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، بھارتی فوج اور ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرا ضمیر اب مجھے خاموش نہیں رہنے دیتا۔انہوں نے کہاکہ میں آٹھ سال سے فوج میں ہوں اور پچھلے تین سال سے کشمیر میں تعینات ہوں، ان تین سالوں نے میری آنکھیں کھول دی ہیں، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح بے گناہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے، میں تمام کشمیری نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بھارتی فوج آپ کو اغوا کرتی ہے اور بعد میں آپ کو جعلی مقابلوں میں مار دیتی ہے، میں سب کچھ جانتا ہوں۔

ویڈیو میں عارف کہتا ہے کہ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں، تو میرے کمانڈنگ آفیسر کرنل سمیتابھ بنرجی کو گیتا پر ہاتھ رکھ کر کہنے دیں کہ میں غلط ہوں،یا میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائوں گاکہ میں سچ بول رہاہوں۔ میں اپنے بھائی سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بھارتی فوج چھوڑ دے اور اپنے والدین سے کہوں گا کہ وہ اس بات کا احساس کریں کہ مجھے زبردستی فوج میںبھیجنا ایک غلطی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات