Live Updates

پاکستانی فضائی حدود کی بندش ،ایئر انڈیا کو 8ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

بھارتی ائیر لائنز کو اضافی اخراجات کی مد میں یومیہ 30سے 40کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برادشت کرنا پڑ رہا گزشتہ 40روز میں دیگر ایئر لائنز کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے‘ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

بدھ 4 جون 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جنگ کے باعث بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے صرف ایئر انڈیا کو 8ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا۔اس امر کا انکشاف ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمبل ولسن کی طرف سے بھارتی حکومت کو لکھے گئے خط میں کیا گیا جبکہ گزشتہ 40 وز میں دیگر ایئر لائنز کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضائوں کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کو چالیس روز مکمل ہوگئے، پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی لگنے سے بھارتی ائیر لائنز کو روزانہ کی بنیاد پر فیول اور دوران سفر مختلف ممالک میں لینڈنگ اور ٹیک آف کے اضافی اخراجات کی مد میں یومیہ 30سے 40کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

صرف ائیر انڈیا کو روزانہ پرواز کے دورانیہ میں اضافے اور دیگر اخراجات کی مد میں 20کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اس بات کو ائیر انڈیا کمپنی کے سی ای او کیمبل ولسن تسلیم کر چکے ہیں بلکہ انہوں نے بھارتی حکومت کو اس سلسلے میں لیٹر بھی لکھ دیا ہے کہ کتنا نقصان ہو چکا بلکہ پابندی اسی طرح لگی رہی تو مزید اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ پاکستان نے بھارتی ائیر لائن پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی 23اپریل کو عائد کی تھی جو تاحال جاری ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق صرف ائیر انڈیا کو نقصان نہیں ہو رہا بھارت کی روزانہ 100کے قریب پروازیں یورپ، امریکا اور کینیڈا سمیت لاطینی امریکا جانے اور واپس آنے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرتی تھی لیکن اب ان ائیر لائن کو متبادل فضائی روٹس استعمال کرنا پڑتا ہے جس کا اضافی دورانیہ دو گھنٹے سے لیکر ساڑھے تین گھنٹے زائد ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسافروں کے ساتھ ساتھ بھارتی ائیر لائن کو آپریشنل کاسٹ میں اربوں روپے کا اضافہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان نے بھارتی ائیر لائن پر پابندی رواں ماہ 24جون تک عائد کر رکھی جس میں مزید اضافہ پاک بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے برقرار رکھا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات