Live Updates

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ممتاز میڈیا گروپ کا دورہ، ایڈیٹر ڈیلی ممتاز طارق محمود سمیر سے ان کے برادر نسبتی محمد اسلم کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 4 جون 2025 17:17

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ممتاز میڈیا گروپ کا دورہ، ایڈیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کے روز ممتاز میڈیا گروپ اور ان کے دفاتر کا دورہ کیا اور ایڈیٹر ڈیلی ممتاز طارق محمود سمیر سے ان کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈیلی ممتاز کے عملے سے ملاقات کی اور میڈیا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ممتاز میڈیا گروپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاک بھارت جنگ میں ممتاز میڈیا گروپ سمیت دیگر میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔ قبل ازیں ممتاز میڈیا گروپ آمد پر سی ای او ممتاز میڈیا گروپ احسن طارق نے وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات