Live Updates

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا معصوم بچوں پر تشدد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پاکستان، فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر میں مظلوم و متاثرہ بچوں کے ساتھ کھڑا ہے،گورنر سندھ

بدھ 4 جون 2025 17:20

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا معصوم بچوں پر تشدد کے عالمی دن کے موقع پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معصوم بچوں پر تشدد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں پر ظلم، جبر اور استحصال کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول ہے، اور اس کی ہر سطح پر شدید مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت، خصوصاً معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے سفاک واقعات کو عالمی ضمیر کے لیے ایک سنگین سوال قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔کامران خان ٹیسوری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر میں مظلوم و متاثرہ بچوں کے ساتھ کھڑا ہے، اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سفارتی، اخلاقی اور انسانی حمایت جارینرکھینجائینگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات