
عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگیں ، علیمہ خان
جب بھی احتجاج کی کال آتی ہے تو عمران خان کی رہائی کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں، بنیادی طور پربانی پی ٹی آئی خود احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
17:23

(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ٹیم تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کی ساری ذمہ داری عمر ایوب سنبھالیں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کروائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیٹرن انچیف بنانے کااعلان کیا تھا۔
پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبریں محض افواہ تھیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور میں چیئرمین رہوں گا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخواہ گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔بیرسٹرگوہر نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی تھی۔ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔ احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے مزید یہ بھی کہا تھا احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔ احتجاج کا ٹائم فریم بانی پی ٹی آئی عمران خان خود دیں گے۔احتجاج کے حوالے سے مختلف افراد کو ذمہ داری دی جائے گی۔ احتجاج کی ذمہ داری اب صرف علی امین گنڈا پور پر نہیں ہوگی۔ گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا تھا۔ ہمیشہ کوشش رہی مسائل بات چیت سے حل ہوں۔اب بھی بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے تھے۔عمران خان نے ہمیشہ لچک اور بات چیت کو ترجیح دی تھی۔ماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی۔ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
-
اردو کی بقاء: ہماری اجتماعی زمہ داری
-
بھارت کی پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش، وزیراعلیٰ کے پی کا سخت ردعمل
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 5 اگست سے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.