Live Updates

چوہدری شافع حسین کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، کمانڈر سینٹرل پنجاب / کمانڈنٹ پی این وار کالج رئیر ایڈمرل جواد احمد سے ملاقات

بدھ 4 جون 2025 20:47

چوہدری شافع حسین کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، کمانڈر سینٹرل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران کمانڈر سینٹرل پنجاب/کمانڈنٹ پی این وار کالج رئیر ایڈمرل جواد احمد سے ملاقات کی۔پاکستان نیوی وار کالج میں تدریسی سرگرمیوں، پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ امور اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں لاہور میں نیوی میوزیم کے قیام کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے پاکستان نیوی وار کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ رئیر ایڈمرل جواد احمد نے صوبائی وزیر کو پاکستان نیوی وار کالج میں جاری کورسز سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان نیوی وار کالج اور پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ کیا جاسکتا ہے،اس مقصد کیلئے پاکستان نیوی وار کالج کی ٹیم یونیورسٹی کادورہ کرے۔ پاکستان نیوی وار کالج کی ٹیم پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز کا بھی وزٹ کرے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے۔

یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے۔پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں چین اور دیگر ممالک کی سرمایہ کار کمپنیاں صنعتی یونٹس لگا رہی ہیں۔چین کا گروپ پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگائے گا،میرے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سود مند ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

چین کے متعدد سرمایہ کار گروپ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بار آور ثابت ہو رہے ہیں۔پنجاب میں تیزی سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان نیوی ہماری سمندری حدود کی محافظ ہے۔حالیہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں پاکستان نیوی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

رئیر ایڈمرل جواد احمد نے کہاکہ ہماری ٹیم جلد پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کرے گی۔پاکستان نیوی وار کالج کی ٹیم انڈسٹریل اسٹیٹس کا بھی وزٹ کرے گی۔پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ کیا جائے گا۔رئیر ایڈمرل جواد احمد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کو یاد گاری سوینئیر بھی دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات