Live Updates

فیصل خودمختارانٹرن شپ پروگرام کے کراچی گروپ کا کامیابی سے آغاز

بدھ 4 جون 2025 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے تعاون سے اپنے فیصل خودمختار انٹرن شپ پروگرام کے کراچی گروپ کا کامیابی سے آغاز کردیا ہے۔ اس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ جامع معاشی شراکت داری کو فروغ ملے گی۔ یہ اقدام سرکل کے فلیگ شپ ورک ریڈینیس پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت نوجوان خواتین کو کسی بھی کام کی جگہ پر کامیابی کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی جانب سے بینکنگ آن ایکوالیٹی انیشی ایٹو کے تحت کراچی کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی مجموعی طور پر 25 نوجوان خواتین کو اس جامع پروگرام کے ذریعے تربیت دی جائے گی، جس کا مقصد ان خواتین کو ضروری مہارتوں، اعتماد اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں اپنے کیرئیر کو مستحکم بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ان خواتین کو تربیت مکمل ہونے کے بعد فیصل بینک میں انٹرن شپ دی جائے گی اور ان میں سے اکثریت بینک کے مختلف محکموں میں مستقل ملازمت بھی حاصل کر پائیں گی۔سال 2023 میں شروع کیا گیا فیصل خودمختار انٹرن شپ پروگرام فیصل بینک کے وسیع تر ای ایس جی اور ڈی ای آئی عزم کا حصہ ہے، جس کا مقصد پسماندہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کارپوریٹ سیکٹر میں باقاعدہ تربیت اور مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت بینک کے مختلف کاموں میں مہارت سازی کی ورکشاپس، رہنمائی کے سیشنز اور بینک کے مختلف شعبہ جات میں عملی تربیت (ہینڈز آن پلیسمنٹس) کو شامل کیا گیا ہے۔بینک اس پروگرام کو دیگر علاقوں تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے مقامی کمیونٹی اداروں اور تعلیمی اداروں سے تعاون کررہا ہے، تاکہ باصلاحیت اور مستحق امیدواروں کی شناخت اور معاونت کی جاسکے۔

پروگرام کا آخری گروپ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں 46 خواتین کو تربیت دی گئی۔ ان میں سے 42 خواتین نے فیصل بینک میں انٹرن شپ حاصل کی اور نصف سے زائد خواتین نے ملازمتیں حاصل کیں، جس سے وہ مالی طور پر خودمختار مستقبل کی جانب گامزن ہوسکیں۔فیصل بینک کی اس شعبے میں کوششیں اس کے ایک ذمہ دار اور اقدار پر مبنی اسلامی بینک کی حیثیت سے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے، جو پائیدار اور مثر شراکت داریوں کے ذریعے مساوی اور بااختیار پاکستان کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات