ٓنوشہرہ کینٹ مسلم ٹاون عظمیٰ بندہ جلانے قتل کیس مرکزی ملزمہ نے عدالت میں اعتراف جرم کردیا

بدھ 4 جون 2025 20:45

ئ*نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)نوشہرہ کینٹ مسلم ٹاون عظمیٰ بندہ جلانے قتل کیس مرکزی ملزمہ نے عدالت میں اعتراف جرم کردیا۔شریک ملزمان کے نام بھی اگل دئے۔

(جاری ہے)

آپنے گناہ چھپانے کے لیے نیک سیرت بھابھی مقتولہ عظمیٰ کو نشہ دیکر بھائی اور اشناء کے ساتھ بابو خوڑ برساتی نالہ میں پٹرول چھڑک کر زندہ جلایا اپنے فعل پر شرمندہ اور اللہ تعالی سے معاف کی طلب گار ہوں ملزمہ حمیرا تاج کا سینئر سول جج( آڑمن ) بعدالت بینش اسماعیل سیدکے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کردیا،عدالت نے اعترافی بیان کے بعد ملزمہ حمیرا تاج کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہر ہ عبدالرشید کے مطابق عظمیٰ زندہ جلانے اور قتل کیس میں مرکزی ملزمہ کا اعترافی بیان اہم پیش رفت ہے۔تفتیشی ٹیم نے دن رات کام کیا۔مقدمہ میں مرکزی ملزمہ حمیرا تاج کے بھائی ثاقب جاوید بھی گرفتار اور پولیس ریمارنڈ میں ہے مقدمہ کا تیسرا ملزم زاہد کو بھی جلد گرفتارکرلیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کے مطابق پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد مقتولہ عظمی ٰ کے نومود بچے اور جلائے جانے کی دفعات بھی شامل کی جائیں گئی۔